ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل تعلقہ منڈلی  کے پہاڑی  گھاس والے علاقہ میں لگی آگ

بھٹکل تعلقہ منڈلی  کے پہاڑی  گھاس والے علاقہ میں لگی آگ

Fri, 10 Jan 2020 17:57:09    S.O. News Service

بھٹکل:10؍ جنوری (ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے منڈلی گرام پنچایت حدود کے مُتّنکی پہاڑ کے گھاس والے علاقے میں اچانک آگ  سلگنے سے کچھ دیر کے لئے حالات خوفناک ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

فائر برگیڈ عملہ جائے وقوع پہنچنے سے پہلے ہی اطراف کے لوگوں نے آگ بجھانے میں کامیاب ہوئے، جس کے نتیجےمیں زائد نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے کے متعلق کوئی وجہ کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔ منڈلی دیہات کے عوام اپنے جانوروں کو اسی پہاڑ پر چرنے کے لئے چھوڑتے ہیں، اب پہاڑی گھاس جل کر خاک ہوجانے سے انہیں اپنے جانوروں کے چارے کے لئے عوام سمیت کسان بھی متفکر ہیں۔


Share: